کراچی: قصبہ کالونی سے لاپتہ 7 سالہ بچہ مل گیا

Last Updated On 01 October,2018 07:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دو روز قبل کراچی کے علاقے قصبہ کالونی سے لاپتہ 7 سال کا ایمان علی مل گیا۔

قصبہ کالونی سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والا 7 سال کا ایمان علی واپس گھر پہنچ گیا، بچے کے مطابق نامعلوم افراد اسے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب چھوڑ گئے، مبینہ اغوا کاروں نے بچے کو چھوڑتے وقت اس کے ہاتھ میں اس کے والد کا موبائل نمبر لکھ کر اس کےہاتھ میں دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تفتیش کر کے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب لیاقت آباد بی ون ایریا میں کچرا کنڈی کے قریب کچرا چننے والے شخص آغا کامل ایک 10 سال کے بچے داؤد کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، بچے کے شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے اور ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ اغواکار کے مطابق کچرا چننے کے دوران بچوں نے مجھے آواز دی اور پھر شور مچا دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغواکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
 

Advertisement