تاندلیانوالہ: (دنیا نیوز) تاندلیانوالہ میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔
گاؤں چک نمبر 428 گ ب سے بارات چک نمبر 456 گ ب میں آئی، جہاں 8 سالہ آمنہ کو بارات کے ساتھ آئے سلیم نامی نوجوان نے ورغلا لیا اور قریبی کھیتوں میں لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور بعد میں بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ بچی کی گھر میں غیر موجودگی پر والدین میں تشویش لاحق ہو گئی اور بچی کی تلاش شروع کر دی گئی۔ کافی دیر تلاش کے بعد بچی کو مردہ حالت میں کھیتوں میں پایا گیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم سلیم کو گرفتار کیا تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔