لاہور (دنیا نیوز ) لاہور کے علاقے قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں دہرے قتل کی واردات میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
لاہور کے علاقے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ماں اور بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 76 سالہ خاتون کی شناخت ادیبہ فاروق جبکہ بیٹےکی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلیے۔ قتل کی وجوہات تاحال سامنےنہ آسکیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔