لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ماں بیٹے کے دوہرے قتل کا ڈراپ، قاتل کوئی اور نہیں مقتولین کا اپنا ہی فرزند نکلا۔ پولیس نے واردات میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ماں بیٹے کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ مقتولہ ادیبہ اور اس کے بیٹے فاروق کو پوتے نہال فاروق نے قتل کروایا۔ نہال کے گھریلو ملازمہ نور کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جس کا علم ہونے پر چند روز قبل نور کو ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔ نور کے شوہر جواد نے نہال سے اس کی دادی کو قتل کرنے کے عوض 3 لاکھ روپے طلب کیے۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں دہرے قتل کی واردات، ماں اور بیٹا قتل
32 ہزار کی رقم پیشگی وصول کر کے ملزم منگل کی صبح واردات کے لیے پہنچے، اسی دوران مقتولہ کا بیٹا فاروق بھی زد میں آگیا۔ دونوں ماں بیٹے کو ملزموں نے چھریوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا۔