کوئٹہ (دنیا نیوز ) کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر تندورپرڈاکوئوں کی فائرنگ سے نانبائی جاں بحق ، ڈاکو رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈبل روڈ سے ملحقہ علاقے خالق آباد میں واقع ایک تندور پر مسلح ڈاکو آئے اوراسلحہ زور پر رقم لوٹ لی۔
ڈاکو جاتے ہوئے موٹرسائیکل بھی ساتھ لے جانا چاہتے کہ نانبائی نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے نان بائی ذبیع اللہ زخمی ہوا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔