کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گذشتہ رات گئے زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
کوئٹہ، پشین اور مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 12 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، گھروں میں سوئے لوگ خوفزدہ ہو کر اٹھ بیٹھے اور کلمہ طیبہ سمیت قرآنی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔