اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اے ٹی ایمز ہیک کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ اسلا م آباد سے گرفتار کرلیا۔ ملزم جعلی اے ٹی ایم کارڈز اور ہیکنگ چپ سے صارفین کے بینک اکاونٹس سے رقم نکالنے کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
ایف آئی اے سائبر ونگ کی بڑی کارروائی، اے ٹی ایمز ہیک کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ اسلا م آباد سے گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے جعلی اے ٹی ایم کارڈز اور ہیکنگ چپ برآمد کر کے سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم عامر غفور اے ٹی ایم مشنیوں کیساتھ چپ لگا کر ڈیٹا چوری کرتا اور پھر اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے اکاونٹ سے رقم نکال لیتا تھا۔ ملزم نے کئی وارداتوں کااعتراف کرتے ہوئے اقرار کیا کہ وہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سرگرم ہیکر گروہ کا کارندہ ہے۔ ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ایف آئی اے نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پنجاب کے کئی شہروں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔