سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا

Last Updated On 05 October,2018 01:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیا، کمیشن 6 ہفتوں میں رپورٹ دے گا، کمیشن ہائیکورٹ کے سینیئر جج کی سربراہی میں کام کرے گا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اے پی ایس پشاور حملہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ کی تحقیقات کےعلاوہ ورثا کی داد رسی بھی کی جائے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے متاثرہ ماؤں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اپنی بہنوں سے معافی چاہتا ہوں، زبانی حکم پہلے دیا تھا لیکن فائل پر آرڈر نہیں کرسکا، پشاور سماعت کے موقع پر بنچ ٹوٹنے سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی، دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں حملہ کر کے 150 افراد سمیت 132 طلبعلم شہید کر دیئے تھے جن کی عمریں 8 سے 18 برس کے درمیان تھی۔