اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر ٹیلی فون، ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کے دفتر میں شکایات سیل 40 ٹیلی فون لائنز پر مشتمل ہو گا، جو روزانہ دفتری اوقات میں صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک میں کام کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان اور ارکان قومی اسمبلی شکایات براہ راست بھی سن سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق عوام وزیراعظم شکایات سیل میں رابطے کے لئے ٹیلی فون کے ساتھ ساتھ ای میل اور واٹس ایپ کا استعمال بھی کر سکیں گے۔ اس اقدام سے عوام کو اپنے شکوے شکایت وزیرِاعظم تک براہِ راست پہنچانے کا موقع ملے گا۔