چیئرمین جی ڈی اے کو مبارکباد،ن لیگی متوالے اراکین اسمبلی سے ناراض

Last Updated On 09 October,2018 06:34 pm

گوجرانوالہ: (روزنامہ دنیا) شیخ عامر الرحمن کو ملنے والے لیگی اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کی جائے، کارکن

گوجرانوالہ ضلع سے منتخب ہونیوالے مسلم لیگ ن کے دو ممبران اسمبلی کی پی ٹی آئی کے ر ہنما اور چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر الرحمن کو ان کے دفتر جاکر مبارکباد دینے پر مسلم لیگی ر ہنماؤں اور کارکنوں میں سخت غم وغصہ پایاجارہا ہے اور اعلیٰ قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا مسلم لیگیوں نے اس بات پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں تو دوسری طرف مسلم لیگی ایم این اے اور ایم پی اے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے نامزد جی ڈی اے کے چیئرمین کو مبارکباد دینے ان کے دفتر پہنچ گئے مسلم لیگیوں نے اپنی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی اور وزیراعظم کے منتخب ہونے پر بھی مسلم لیگی ممبران اسمبلی کے ووٹ د ینے کے الزامات کی بھی تحقیقات کی جائیں۔