اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل دو روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دوشانبے میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کا اجلاس 11 اور 12 اکتوبر کو دوشانبے میں ہوگا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد پہلا موقع ہوگا جہاں بھارتی ہم منصب بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں گی، وزیر خارجہ جمعہ کی شام کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔