اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیرصدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
علی جہانگیر صدیقی کیخلاف درخواست حسن مان ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ وکیل نے کہا علی جہانگیرسول سرونٹ نہیں تعیناتی قانون کے مطابق نہیں، علی جہانگیر کے خلاف نیب ریفرنس بھی چل رہا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے یہ سیاسی تعیناتیاں ہیں وزیراعظم کسی کو بھی تعینات کرسکتا ہے، قانون بتائیں سول سرونٹ کے علاوہ سفیر تعینات نہیں ہوسکتا، یہ ایگزیکٹیو کا اختیار ہے جو وہ کر سکتے ہیں، چیف ایگزیکٹیو نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی لگایا ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دی سکتی، نئی حکومت آئی ہے وہ ہی اس معاملے کو دیکھے گی۔