اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور کاسی کیخلاف چاروں درخواستیں خارج کر دی ہیں اور قرار دیا ہے کہ جسٹس محمد انور کاسی کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس نہیں بنتا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور کاسی کیخلاف چار درخواستیں دائر کی گئیں۔ جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 11 اکتوبر کو جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں جسٹس انور کاسی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق تفصیلی مشاورت کے بعد کونسل نے فیصلہ کیا کہ جسٹس انور کاسی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس نہیں بنتا، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس انور کاسی کیخلاف چاروں درخواست خارج کر دیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف مس کنڈکٹ پر 4 درخواستیں دائر تھیں۔