ملکی تاریخ میں پہلی بار ضمنی انتخابات شفاف ہوئے ہیں: چوہدری شجاعت

Last Updated On 15 October,2018 03:29 pm

تلہ گنگ: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ضمنی انتخابات شفاف ہوئے ہیں۔

تلہ گنگ میں اپنے صاحبزادے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی چودھری سالک حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ این اے 65 کی عوام نے ہم پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ شہباز شریف کو بچانا چاہتی ہے اور وہ اس سلسلے میں پنجاب میں سازشوں میں مصروف ہے، ہم ان کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا نواز شریف جب دوسری بار وزیراعظم بنے تو تین باتوں کی نصیحت کی تھی، تینوں نصیحتوں پر کان نہیں دھرے، عمران خان نے سو دن میں نہیں بلکہ پانچ سالوں میں پچاس لاکھ گھروں کی بات کی تھی، تھوڑا وقت دیں ان شاء اللہ سب بہتر ہو گا۔