ضمنی الیکشن کا نتیجہ آنے والے وقت کا پیغام ہے، نواز شریف

Last Updated On 15 October,2018 10:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے ضمنی انتخابات میں توقعات سے بڑھ کر نشستیں ملیں، تمام تر سازشوں کے باوجود عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا، یہ پیغام ہے کہ آنے والا وقت کیسا آ رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضمنی انتخابات میں اعتماد پر عوام کا شکر گزار ہوں، حکومت کے پہلے 60 دنوں کے دوران ضمنی انتخابات میں ایسا نتیجہ پہلی بار سامنے آیا، مسلم لیگ (ن) انتقامی کارروائیوں سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ 55 دنوں میں عوام نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھ لیا، ہمارے زمانےمیں مہنگائی نہیں تھی، لوگ خوش تھے، راولپنڈی کی سیٹ بھی سمجھ لیں ہم نے ہی جیتی ہے، محنت اور جانفشانی سے بطور وزیراعظم فرض ادا کیا۔