پی پی 292، اوورسیز پاکستانیوں کے 6 ووٹ کاسٹ

Last Updated On 15 October,2018 09:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

 ڈیرہ غازی خان کے حلقے پی پی 292 کے ضمنی الیکشن میں اوور سیز پاکستانیوں کے صرف 6 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ تین ووٹ (ن) لیگ اور تین ووٹ پی ٹی آئی کو ملے۔ واضح رہے کہ ضمنی الیکشن کے معرکہ میں پی پی 292 سے مسلم لیگ (ن) کے سردار اویس احمد خان لغاری 32059 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 6233 سمندر پار پاکستانیوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ضمنی الیکشن میں انٹرنیٹ ووٹنگ ٹرن آؤٹ 84 فیصد رہا۔ قومی اسمبلی کے لیے پانچ ہزار ایک سو سترہ ووٹ انٹرنیٹ پر کاسٹ ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے 1116 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
ووٹرز کو ووٹر پاس ای میل آئی ڈی مہیا کیا گیا جس کے ذریعے انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔