کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایف سی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
ایف سی حکام کے مطابق فرنٹئیر کور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت مچھ کے علاقے گانی پیرا میں کارروائی کی جس میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا دہشت مارا گیا۔
دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 4 ایس ایم جی، 6 رائفلیں، مواصلاتی آلات، پسٹل اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کر لی گئیں۔
کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد ریلوے لائن دھماکے اور ایف سی چیک پوسٹ حملے میں ملوث تھا۔