آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

Last Updated On 22 October,2018 06:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور جونز کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور جونز نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔