لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے ن لیگی رہنما کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔
مسلم لیگ ن کے سزا یافتہ رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب خیبرپختونخوا نے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں بتایا نہیں گیا کہ کس کیس میں طلب کیا گیا۔ خدشہ ہے کہ نیب مجھے گرفتار کر لے گا۔
لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔