یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، مطالبات مان لیے گئے

Last Updated On 25 October,2018 10:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوزیشن کے ہزاروں ملازمین کا دھرنا، حکومت نے چار روز بعد تمام مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروا دی۔ ملازمین کہتے ہیں کہ فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اب نوٹیفکیشن لے کر ہی جائیں گے۔

ڈی چوک میں جاری دھرنے کے چوتھے روز مظاہرین اور مشیرِ تجارت رزاق داؤد کے درمیان مذاکرات ہوئے مشیر تجارت نے یقین ہانی کراوائی کہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے الاؤنسز کے مد میں واجبات اور ہاوس رینٹ ادا کرنے اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مستقل ایم ڈی کی تعیناتی سمیت تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب دھرنے کے شرکا کہنا ہے کہ یقین دہانی خوش آئند ہے لیکن نوٹیفکیشن جاری ہونے دھرنا ختم نہیں کریں گے۔