اسلام آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ روز ایل او سی کے لیپا سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا قبول نہیں، بھارت کشمیریوں کے خلاف مظالم بند کرے۔
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج، سی پیک بس سروس پر بھارتی اعتراضات مسترد
ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو تھمایا۔ پاکستان نے واضح کیا کہ سول آبادی نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں ہے۔
ڈاکٹڑ فیصل نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ روز لیپا سیکٹر ایک شہری شہید ہو گیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے سی پیک بس سروس پر بھارتی اعتراضات رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے حقائق کو مسخ نہیں کر سکتے، وادی میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہے۔