وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

Last Updated On 10 November,2018 05:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی، صوبے میں حکومتی اقدامات و اصلاحات ترقیاتی منصوبوں اور بی آر ٹی پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو ایکنک کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے۔ بی آر ٹی کے اضافی فیچرز کی اجلاس میں منظوری لی جائے گی جس سے وسائل کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

بی آر ٹی پہلے ایکنک کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 66.43 ارب روپے ہے جس میں مین کوریڈور سمیت پشاور کو اوور آل ماسٹر پلان سمجھا جا سکتا ہے۔

اس منصوبے کے سات فیڈر روٹس اور مختلف مقامات پر 32 اسٹیشنز ہوں گے، 220 بسیں ہوں گی، خواتین کیلئے آرام دہ اور محفوظ سہولت یقینی بنائی جائے گی۔

منصوبے کے تحت تین پارکنگ پلازے اور دیگر کمرشل سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ پیدل چلنے والوں کیلئے علیحدہ ٹریک، سائیکل سٹینڈ و ٹریک، بائی سائیکل شیئرنگ سسٹم سمیت متعدد ایسے فیچرزشامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔