لاہور: (روزنامہ دنیا) ترقیاتی منصوبہ جات اور دیگر امور دیکھیں گے :اعجاز چودھری کی دنیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ورکرز اور درینہ ساتھیوں کو مختلف سرکاری اداروں میں بطور کوآرڈینیٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پرانے کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر لیا جائے گا بطور کوآرڈینیٹر تعینات ہونے والے کارکن ترقیاتی منصوبہ جات اور دیگر امور دیکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع سے کارکنوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چودھری نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کارکنوں کو بطور کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا مقصد عوامی مسائل کا جلد حل ہے۔