اسلام آباد: (دنیا نیوز) صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کی قائم کردہ کمیٹی کا دوسرا دو روزہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا، شفاف مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ پر غور کیا جائے گا۔
اٹارنی جنرل کے زیر صدارت اجلاس میں چاروں چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے۔ پانی کی تقسیم کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات سنے جائیں گے، پانی کی بہتر تقسیم کیلئے جامع اور شفاف مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب پر غور کیا جائےگا۔
دنیا نیوزذرائع کے مطابق اجلاس کو پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کے معاملے پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔