لاہور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو کل مقامی عدالت میں پیش کیا جائےگا جہاں محکمہ داخلہ اورجیل حکام ان کا راہداری ریمانڈ لیں گے۔ راہداری ریمانڈ حاصل کرنےکے بعد شہبازشریف کو اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے جیل منتقل کر دیا تھا۔ جس کے بعد ان کو کل دوبارہ لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ اورجیل حکام ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کریں گے جس کے بعد انھیں ڈیڑھ بجے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا جہاں وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاوسنگ کیس میں تحقیقات جاری ہیں جس کے باعث وہ 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی تحویل میں تھے۔