کراچی: (دنیا نیوز) چھاچھرو کے علاقے دھوڑ گڈڑو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، علاقے کو میٹھا پانی فراہم کرنے والا آر او پلا نٹ فنی خرابی کے باعث بند ہے، پانی کی قلت پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔
علاقے کے 5 ہزار افراد کو میٹھا پانی فراہم کرنے والا 50 ہزار گیلن کا آر او پلانٹ 2 سال سے فنی خرابی کے باعث ناکارہ ہوگیا، اہل علاقہ نے تھر میں آر او پلانٹ چلانے والی نجی کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم نے کہیں بار انتظامیہ کو شکایات کی کہ آر او پلانٹ کی مرمت کرا کے چلایا جائے مگر آج تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے، کنووں کا کڑوا پانی استعمال کرنے سے ہمارے بچے مختلف بیماریوں کے شکار ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ ہمارے گاؤں کا زیر زمین پانی انتہائی کڑوا ہے جوکہ جانوروں کے استعمال کے بھی قابل نہیں ہیں، ہم مجبوری کے سبب استعمال کر رہے ہیں۔