کراچی میں نوجوان بجلی کے پول پر چڑھ گیا، خودکشی کی دھمکی

Last Updated On 05 December,2018 02:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نوجوان بجلی کے پول پر چڑھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دے ڈالی۔ علاقہ کونسلر سمیت معززین نوجوان کو نیچے اترنے کیلئے کہتے رہے تاہم نوجوان مسلسل بلندی سے کودنے کا شور مچاتا رہا۔

کراچی کے علاقے سنگر چورنگی میں فیکٹری کا کارکن بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔ مقامی افراد کے مطابق نوجوان نے اپنا کوئی مطالبہ نہیں بتایا بلکہ اپنا موبائل نمبر دیا اور کہا کہ اس پر رابطہ کریں۔ پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کی منت سماجت کرتے رہے تاہم نوجوان اترنے سے انکار کرتا ہوا چھلانگ لگانے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ علاقہ کونسلر بھی نوجوان کو منانے آ پہنچے تاہم نوجوان نے کسی کی نہیں سنی۔

پولیس حکام کے مطابق ہائی ٹینشن لائن پر بجلی منقطع کروا دی گئی تاہم نوجوان کے چھلانگ لگانے پر صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔