کراچی: (ویب ڈیسک ) شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام ایک خاتون پولیس افسر کی قیادت میں بنایا گیا۔ خاتون پولیس افسر سہائی عزیز دیہی سندھ کی پہلی سی ایس پی ہیں جنہوں نے سخت محنت سے کامیابی حاصل کی۔
کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے تین دہشتگردوں نے علی الصبح حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد کیے جانے والے آپریشن کی قیادت سندھ پولیس کی خاتون ایس ڈی پی او سہائی عزیز نے کی۔
حملہ ناکام بنائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ، چینی قونصل جنرل اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے خاتون کی بہادری کو سراہا.
سہائی عزیز نے 2015 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سہائی عزیز سی ایس پی بننے والی دیہی سندھ کی پہلی خاتون ہیں۔
آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے اے ایس پی سہائی عزیز کو شاندار کارکردگی پر قائداعظم پولیس میڈل (کیو پی ایم) دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سہائی عزیز کا نام کیو پی ایم کے لیے باقاعدہ تجویز کیاجا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق سہائی عزیز سندھ پولیس کی پہلی خاتون افسر ہیں، جن کا نام کیو پی اے کے لیے تجویز کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ اور ایس پی طارق دھاریجو کو بھی شاباش دی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تینوں پولیس افسران کے لیے 2، 2 لاکھ روپے نقد اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
#KarachiAttack Foiled by A woman Police officer SSP Suhai Aziz Talpur. Led the counter operation outside #ChineseConsulate #Karachi. Applauded By #IGSindh @MuradAliShahPPP And Counsel General. pic.twitter.com/Zvft14YoJV
— Munawar Alam , (@syedMunawarAlam) November 23, 2018