کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن، آج آرام باغ اور لائٹ ہاؤس میں کارروائی

Last Updated On 19 November,2018 11:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تجاوزات کے خلاف ایک اور گرینڈ آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی، آرام باغ اور لائٹ ہاؤ س میں کارروائی آج ہو گی۔ مزاحمت کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کر لی گئی۔

شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کراچی میونسپل کارپوریشن نے کمر کس لی، آرام باغ، لائٹ ہاؤس اور اطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن آج کیا جائے گا۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو گرایا جائے گا۔ ممکنہ مزاحمت کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی طلب کی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

یادرہے کراچی کے بازاروں ایمپریس مارکیٹ اور ریمبو سنٹر میں انسداد تجاوزات آپریشن کے نتیجے میں کراچی شہر کے باسیوں نے سکون کا سانس لیا ہے اور حکومتی اقدام کو سراہا ہے۔