غیرقانونی اسلحے کیخلاف سندھ بھر میں مہم کا فیصلہ

Last Updated On 21 November,2018 03:19 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے حکم دیا ہے کہ غیرقانونی اسلحے کے خلاف سندھ بھر میں ہفتہ وار مہم کا آغاز کیا جائے۔

سندھ پولیس کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے کراچی کے زونل ڈی آئی جیز سمیت سندھ پولیس کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیز کو ہدایت کی ہے کہ اپنی نگرانی میں غیرقانونی اسلحے کی زیادہ سے زیادہ برآمدگی کر کے مہم کو انتہائی کامیاب اور مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف انتہائی سخت اور مؤثراقدامات کر کے ان کے خلاف بھرپور اور منظم کریک ڈاؤن یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز کو ایک پروفارما بھی بھیجا ہے۔