تجاوزات کیخلاف آپریشن، سندھ حکومت کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست

Last Updated On 07 December,2018 04:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں‌نظر ثانی درخواست دائر کر دی. سندھ حکومت نے کا درخواست میں‌ کہنا ہے کہ حالیہ تجاوزات آپریشن سے کراچی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے.

سندھ حکومت نے تجاوزات آپریشن کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ حالیہ آپریشن سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، روز کی بنیاد پر کمانے والے بے روز گار ہو رہے ہیں۔

سندھ حکومت نے پیش کش کی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بہتر انداز میں کام کرنے کو تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری منگل کے روز سماعت بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھر پور انداز میں جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے تجاوزات، پتھارے اور دکانوں کے چھجے اور بورڈز گرادئیے گئے۔ پہلوان گوٹھ میں ڈی ایم سی ایسٹ اور سی بی ایف کی جانب سے مشرکہ آپریشن کیا گیا۔

ڈی ایم سی حکام کے مطابق پہلوان گوٹھ میں قائم مکان اور دکانوں کے سن شیڈز اور آگے بڑھائے گئے فٹ پاتھ اورتجاوزات گرا دی گئی ہیں۔ آپریشن میں بھاری مشینری سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ انسداد تجاوزات حکام کا کہنا ہے تمام قابضین کو آپریشن سے دو ہفتے قبل نوٹسز دئیے گئے تھے۔ شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔