کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا، لارجر بنچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں۔
چیف جسٹس 35 ہزار پلاٹس پر قبضوں کے کیس کی سماعت کریں گے، لارجر بنچ سندھ میں نکاسی آب منصوبوں سے متعلق واٹر کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ تجاوزات آپریشن کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی اپیل کی سماعت متوقع ہے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں، سیکریٹری آبپاشی سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ، چیف جسٹس ثاقب نثار کراچی رجسٹری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، کراچی رجسٹری کی نئی عمارت پاکستان سیکریٹریٹ میں تعمیر کی جائے گی، جسٹس آصف کھوسہ، جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بنچ کریمنل درخواستوں کی سماعت کرے گا۔