کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی ایک اور گارمنٹس فیکٹری جل گئی، نارتھ کراچی میں علی الصبح لگنے والی آگ پر 10 سے زائد فائر بریگیڈ کے گاڑیوں کی مدد سے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی تقصان نہیں ہوا.
کراچی کا علاقہ نارتھ کراچی فیکڑیوں اور گوداموں کی آمجگاہ ہے جہاں آئے روز آتشزدگی معمول بن گیا ہے۔ آج علی الصبح تقریبا 6 بجے صباء سنیما کے عقب میں واقعے گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے شہر کے تمام فائر فائٹرز کی ڈوریں لگوا دیں۔
آگ کی شدت اتنی تھی کہ فیکٹری کی تین منزلوں کو لپٹ میں لے لیا۔ فائریگیڈ کی دس گاڑیاں اور ایک سنارکل کی مدد سے پہلی اور دوسری منزل پر آگ بجھائی گئی جس کے بعد ریسکیو حکام اور فائر یگیڈ کے عملے نے تیسری منزل کا رخ کیا۔ اس دوران پاک بحریہ کی فائر بریگیڈ گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں جن کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں تیزی آ گئی۔ ڈپٹی چیف فائر آفیسر امتیاز افضل نے نقصان کا تخمینہ لگانے سے گزیز کیا جبکہ آگ کو تیسرت درجے کی قرار دے دیا۔ خوش قسمتی سے آتشدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈپٹی چیف فائر آفیسر امتیاز افضل کے مطابق تقریبا چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ قابو میں آ گئی تاہم آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔