دہشتگردی میں تعلیمی اداروں کے طلبا بھی ملوث ہیں: سندھ اپیکس کمیٹی میں بریفنگ

Last Updated On 10 December,2018 05:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میں شرکاء کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ دہشت گردی میں بڑے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی ملوث ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی، تین واقعات افسوسناک ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، نادرا اور سیف سٹی پر کام کرنیوالے اداروں کو درخوارست کی گئی کہ وہ اپنا پرپوزل دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا سیف سٹی میں صرف کیمرا نہیں بلکہ اس میں رسپانس بہت اہم ہیں، اسٹریٹ کرائم کے بھوت کو اب ختم کرنا ہے۔

سیف سٹی پائلیٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، علاقائی پولیس اور دیگرسکیورٹی کے ادارے ملکر فیصلہ کریں گے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیمرہ خارجی اور داخلی مقامات پر نصب ہوں گے، پولیس، ٹریفک، فائر بریگیڈ اور ہر طرح کا رسپانس ہوگا، سٹریٹ کرائم کے کنٹرول کیلئے قانون میں اصلاحات کرنے جا رہے ہیں۔ کور کمانڈر کراچی نے کہا سائیبر کرائم کا سسٹم ہمارا اپنا ہونا چاہیئے۔