ای او بی آئی: پیشن میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

Last Updated On 12 December,2018 04:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ای او بی آئی پینشنرز کے لئے بڑی خبر، ادارے نے پیشن میں 20 فیصد اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی۔

ای او بی آئی پینشنرز کو ماہانہ صرف 5 ہزار 250 روپے دیے جاتے ہیںجو مہنگائی کے مارے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے ناکافی ہے۔ ادارے نے حکومت کو پینشن میں کم از کم 20 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پینشنرز میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اگر یہ سمری حکومت منظور کر لیتی ہے تو ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 1 ہزار 50 روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔

اس وقت ای او بی آئی پینشنرز کی کُل تعداد 4 لاکھ ہے، سمری منظور ہونے کی صورت میں حکومت کو خزانہ سے اضافی 42 کروڑ روپے ماہانہ خرچ کرنا ہونگے۔