حلقہ پی کے 71: مکینوں کا بجلی بحالی تک پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

Last Updated On 12 December,2018 06:29 pm

پشاور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 کے مکینوں نے علاقے میں بجلی کی بحالی تک انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، تین روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے دو دن بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے

علاقہ مکینوں کے مطابق یقین دہانی کے باوجود علاقے میں بجلی بحالی کا کام شروع نہیں کیا گیا، علاقے میں روزانہ کی بنیادوں پر مسلسل کئی گھنٹوں تک بجلی نہیں ہوتی، مکینوں کا کہنا ہے کہ دعوے نہیں عملی اقدامات ہونے چاہییں۔

پیسکو حکام کے مطابق علاقے میں کنڈا کلچر اور بجلی چوری کے مسائل ہیں جبکہ 85 فیصد لائن لاسز کا سامنا ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھی انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا نوٹس لیتے ہوئے عمائدین سے مذاکرات کئے اور مسائل کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام کی یقین دہانی کے بعد بائیکاٹ تو ختم کرنے کا اعلان کر دیا تاہم بجلی بحال نہ ہونے پر دوبارہ بائیکاٹ کی دھمکی بھی دیدی ہے۔