فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں وکلا آپس میں لڑ پڑے، فریقین نے ایک دوسرے پر لاتیں اور مکے برسائے، جنرل سیکرٹری اور صدر فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے، سنیئر وکلاء صدر کی جان بخشی کروا کر اجلاس روم میں لے گئے۔
ہائی کورٹ کے قیام سے بات شروع ہوئی اور وکلا کے ہاتھ ایک دوسرے کے گریبانوں تک جا پہنچے۔ فیصل آباد کچہری کے احاطے میں وکلا کا گروپ آپس میں الجھ پڑا، صدر اور جنرل سیکرٹری کے حمایتی کی بات تو تکار شروع ہو کر تکرار تک اور پھر فری اسٹائل ریسلنگ تک جا پہنچی۔
فریقین نے ایک دوسرے پر خوب لاتیں اور مکے برسائے، کچھ جو بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے اور سینئر وکلاء صدر کی جان بخشی کروا کر اجلاس روم میں لے گئے جہاں تالہ بندی کھولنے یا بند رکھنے پر وکلا جنرل باڈی اجلاس میں سر جوڑے بیٹھے ہیں۔