سی پیک معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں ہو رہی، وزیر خزانہ اسد عمر

Last Updated On 14 December,2018 11:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایف ڈیل پاکستان کے مفاد میں ہے، تب ہی دستخط کریں گے۔

 

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا خلیجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نئی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور دوست ممالک کی مدد سے اقتصادی دباؤ سے نکل آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 6 سے 7 ارب ڈالر کمی ہو گی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیل لینے کی کوئی جلدی نہیں ہے، جب ہمیں لگے گا کہ آئی ایف ڈیل پاکستان کے مفاد میں ہے، تب ہی دستخط کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے سی پیک کے حوالے سے امریکا اور آئی ایم ایف کے تمام خدشات دور کر دیے ہیں، سی پیک کے معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں ہو رہی، اس کے علاوہ سعودی عرب سے ملنے والا پیکج امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے، سعودی عرب اس پیکج پر مناسب منافع بھی کمائے گا۔