اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 20 November,2018 02:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں سرکاری گوداموں میں پڑی 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. پاکستان سٹیل کے پنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری گوداموں میں پڑی 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کی جائے گی۔ پنجاب اور سندھ کے گوداموں میں موجود گندم بیرون ملک بھجوائی جائے گی۔ اجلاس میں غربت میں کمی کے لیے فنڈز کا معاملہ اور چینی کی قیمت، اس کے ذخائر اور چینی کی تیاری کے خام مال سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ 

سٹیل ملز کے پنشنرز کے واجبات ادائیگی کی سمری پر بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے غوروحوض کیا۔ اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔