لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے دوران ملازمت غیر ملکی شہریت لینے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا غیر ملکی شہریت والے سرکاری ملازمین ملکی مفاد کیلئے خطرہ، چھوڑنے کی ڈیڈلائن دیں، پھر ان کے خلاف کارروائی کریں۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے دہری شہریت والے سرکاری ملازمین و دیگر پاکستانیوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکومتیں ایسے ملازمین کو ڈیڈ لائن دیں اور ان کیخلاف کارروائی کریں، دہری شہریت والے ملازمین ریاست پاکستان کے مفاد کیلئے خطرہ ہیں، غیر ملکی شہریت والوں کو پاکستان میں عہدے دینے پر پابندی ہونی چاہیئے، دہری شہریت والوں کو عہدے دینے پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ واضح فیصلہ کرے۔