کراچی: (دنیا نیوز) کراچی والوں کے لیے ایک بار پھر بری خبر، تمام سی این جی اسٹیشن مزید 12 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے، آج صبح 8 بجے کھلنے والے سی این جی سٹیشن اب رات 8 بجے کھلیں گے۔
سی این جی ملنے پر ابھی شہر کے باسی سکھ کا سانس بھی نہ لے پائے تھے کہ ایک بار پھر یہ روح فرسا خبر سنا دی گئی کہ شہر کے تمام سی این جی اسٹیشن مزید 12 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔ صبح 8 بجے کھلنے والے سی این جی سٹیشن اب رات 8 بجے کھلیں گے۔
سوئی سدرن گیس ذرائع کے مطابق فیصلہ سی این جی کے کم پریشرکی وجہ سے کیا گیا، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے وزیرپیٹرولیم کی یقین دہانی کے باوجود سی این جی کی بندش قابل افسوس ہے، سی این جی کی بندش سے ایک بار پھر پبلک ٹرانسپورٹ متاثر ہو گی۔ کراچی میں 95 فیصد بسیں اور کوچز سی این جی پر چلتی ہیں، آج کراچی والوں کو ایک بار پھر امتحان سے گزرنا ہوگا۔