کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی کی فراہمی بند کر دی گئی، شہری اب کل صبح آٹھ بجے سے سی این جی ڈلوا سکیں گے، بار بار بندش سے یومیہ اجرت والے رل گئے۔
کراچی میں 24 گھنٹوں کیلئے اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی بند کر دی گئی، اب شہری کل صبح 8 بجے سی این جی ڈلوا سکیں گے۔ وزیرپٹرولیم کی ہدایت پر 6 روز کی بندش کے بعد ہفتہ کو سی این جی اسٹیشنز کھلے تھے۔ بار بار سی این جی بندش سے یومیہ اجرت والے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
گیس بحران سے قبل پیر، بدھ اور جمعہ کو شیڈول کے مطابق سٹیشنز بند رہتے تھے، تاہم سوئی سدرن گیس حکام کی جانب سے کوئی نیا شیڈول جاری نہیں کیا۔ اعلامیہ کے مطابق سی این جی والوں سے بات کر کے سوئی سدرن کی جانب سے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔