شہزاد اکبر نے جے آئی ٹی کیساتھ ملاقاتوں کا الزام مسترد کر دیا

Last Updated On 21 December,2018 06:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے سابق آصف زرداری کیخلاف تحقیق کرنے وای جے آئی ٹی کے ساتھ ملاقاتوں کے الزام کو مسترد کر دیا جبکہ ایف آئی اے اور نیب حکام سے ملاقاتیں بھی معمول کا حصہ قرار دے دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور شیری رحمان کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انیس دسمبر کو انہوں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، جو حکومت کی ناجائز اثاثے برآمد کرنے والے یونٹ کے کام کا حصہ ہیں۔