لاہور: (دنیا نیوز) چھٹی کے روز لاہوریوں کی بڑی تعداد نے تفریح کیلئے گورنر ہاؤس لاہور کا رخ کر لیا، کسی نے پارک میں سیر کی تو کسی نے من پسند جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔
چھٹی کے روز سرد موسم کا لطف اٹھانے کیلئے شہریوں نے سیروتفریح کیلئے گورنرہاؤس کا رخ کر لیا، کسی نے پارک کی سیر کی تو کسی نے جھیل کنارے سیلفیاں لے کر چھٹی کا روز یادگار بنا لیا۔
نہ صرف لاہوری بلکہ دیگر شہروں سے بھی لوگ گورنرہاؤس کی سیر کیلئے آتے رہے، کوئی ملتان سے آیا تو کسی نے کے پی کے سے لاہور تک کا سفر طے کیا۔ کئی لوگ پیدل چل کر سیر کرتے رہے تو کئی شہریوں نے گاڑی پر سوار ہو کر گورنرہاؤس کے نظارے کیے۔