سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک دینے کا فیصلہ

Last Updated On 02 January,2019 02:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ میں گرمیوں کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، سکولوں میں نیا تعلیمی سیشن یکم جولائی سے شروع ہو گا، تعلیمی اداروں میں یوم کشمیر، یوم پاکستان منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

کراچی میں محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کر کے یکم مئی سے 30 جون تک کر دیا گیا ہے، سکولوں میں تعلیمی سیشن کا آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں یوم کشمیر، یوم پاکستان منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم آزادی، عید میلادالنبیؐ اور قائداعظم ڈے بھی منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ مذکورہ فیصلے سے قبل سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 3 ماہ کیلئے دی جاتی تھیں، چند سال سے رمضان المبارک گرمیوں میں آنے کے سبب بھی چھٹیاں قبل از وقت ماہ مئی سے دی جاتی رہی ہیں۔