اسلام آباد: (دنیا نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 8 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، پی اے سی نے ذیلی کمیٹوں کے لیے نوٹی فیکیشن جاری کردیئے گئے۔
پی اے سی نے ذیلی کمیٹوں کے لیے نوٹی فیکیشن جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ذیلی کمیٹی اول کنوینر نور عالم خان ہوں گے اور یہ کمیٹی 2017-18ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔
ذیلی کمیٹی دوم کے کنوینر سید نوید قمر ہوں گے اور یہ کمیٹی 2016-17ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔
ذیلی کمیٹی سوم کے کنوینر کی ذمہ داری سینیٹر شیری رحمان کی ہو گی اور یہ 2015-16ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔
ذیلی کمیٹی چہارم کے کنوینر سید فخر امام ہوں گے اور یہ کمیٹی 2014-15ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔
ذیلی کمیٹی پنجم کی کنوینر شاہدہ اختر علی ہوں گی اور یہ کمیٹی 2013-14ء آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔
ذیلی کمیٹی ششم کے کنوینر ایاز صادق ہوں گے اور یہ کمیٹی 2011-12ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔
ذیلی کمیٹی ہشتم کے کنوینر شبلی فراز ہوں گے اور یہ کمیٹی 2010-11ء کے آڈٹ سال کی رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی جبکہ رانا تنویر حسین ذیلی کمیٹی مانیٹرنگ کے کنوینر ہوں گے اور یہ کمیٹی پہلے سے کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کر کے رپورٹ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو جمع کرائے گی۔