اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کمر درد بہتر نہ ہو سکا

Last Updated On 06 January,2019 04:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پمز ہسپتال کی فزیو تھراپسٹ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا، ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے تک ان کی فزیو تھراپی کی گئی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کمر درد ابھی تک ٹھیک نہیں ہو سکا ہے، ان کا اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے انھیں ورزش اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل شہباز شریف کو کمر درد کے باعث نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔