اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں ایماندار رہنما ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی رہنما دہائیوں بعد پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔
افتخار درانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آج عالمی رہنما پاکستان سے بزنس کرتے ہیں، ہم ابوظہبی کے ولی عہد کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں۔
خیال رہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے آج پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا۔ معزز مہمان پاکستان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کو ایئر پورٹ پر خود رسیو کیا اس دوران انھیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
The world knows that we have an honest leader now & thats how the Global leader comes back after decades to have a business with Pakistan . We’re truly grateful to the Crown Prince of Abu Dhabi Sheikh Muhamed bin Zayed Al Nahyan for visiting Pakistan. pic.twitter.com/Z8TcuqTscu
— Iftikhar Durrani (@DuraniIftikhar) January 6, 2019
شیخ محمد بن زیدالنہیان کی پاکستان آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور معروف شاہراہوں پر دونوں ملکوں کے پرچم آویزاں کئے گئے۔