شہباز شریف کی کمر درد میں بہتری نہیں آ سکی

Last Updated On 07 January,2019 10:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی کمر درد میں بہتری نہیں آ سکی ہے۔

میاں شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کی ہدایت پہلے ہی دے رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی دن میں دو مرتبہ فزیوتھراپی ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی کمر درد بہتر ہونے میں 5 دن مزید لگ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال کی فزیو تھراپسٹ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جہاں ان کی 2 گھنٹے تک ان کی فزیو تھراپی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے انھیں ورزش اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل شہباز شریف کو کمر درد کے باعث نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔