افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیر خارجہ

Last Updated On 08 January,2019 11:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے صدر کے نمائدہ عمر داؤد زئی نے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پوری تندہی کے ساتھ مسئلہ افغانستان کے سیاسی اور پر امن حل کے لیے اپنا بھرپور ادا کیا، انہی کاوشوں کی بدولت آج دنیا ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن نا صرف افغان عوام بلکہ خطے میں امن واستحکام کا ضامن ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

افغان صدر کے نمائندہ خصوصی داؤد زئی نے خطے میں استحکام اور افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی بھرپور کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ افغانستان کے سنگین مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔